عراق

نجف و کربلا میں مراجع کرام سے علی اکبر صالحی کی ملاقاتیں

ali_akbar_salehiاسلامی جمہوریہ ایران کے کارگزار وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے دورہ عراق میں شیعہ مراج تقلید سے ملاقات کی ہے ۔
علی اکبر صالحی نے جمعرات کو نجف اشرف میں حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے روضہ اقدس کی زیارت کے بعد عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی  ملاقات کے بعد علی اکبر صالحی نے کہا کہ انھوں نے رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام آیت اللہ سیستانی کو پہنچایا اور ان کے ساتھ ہونےوالی گفتگو بہت ہی اچھی تھی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کارگزار وزیرخارجہ نے کہا کہ عراق کی اس حساس سیاسی صورتحال میں آيت اللہ سیستانی کا وجود عراقی عوام میں امن و سکون کے احساس کا باعث ہے
بعد ازاںعلی اکبر صالحی نے آیت اللہ سید محمد سعید حکیم آیت اللہ اسحاق فیاض اور آیت اللہ بشیر نجفی جیسے مراجع کرام سے بھی ملاقاتیں کی ۔ اس سے پہلے انھوں نے کربلاء معلی میں آیت اللہ تقی مدرسی سے بھی ملاقات کی تھی آیت اللہ تقی مدرسی نے اسلامی ملکوں کے درمیان ایران کے کردار کو انتہائی موثر اور روشن قراردیا انھوں نے کہاکہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنی توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی چلینجوں کا مقابلہ کریں ۔علی اکبر صالحی کل بغداد پہنچے تھا جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی، صدر جلال طالبانی اور وزیر خارجہ ہوشیار زیباری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں اس کےعلاوہ انھوں نے مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ عمارحکیم سے بھی ملاقات کی ۔ کاظمین ميں انھوں نے حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام محمد تقی علیھما السلام کے روضہ اقدس کی بھی زیارت کی ۔ جس کے بعد وہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے کربلا معلی روانہ ہوگئے

متعلقہ مضامین

Back to top button