عراق

عراق: حکومت سازی کاعمل جاری

Nouri_al-Malikiعراق کے انتخابات کو دس ماہ گذرنے کےبعد آخر کار وزیراعظم نوری المالکی نے اپنی کابینہ کی فہرست پارلمنٹ کے اسپیکر کو پیش کی۔ عراقی پارلمنٹ کے اسپیکر اسامۃ النجیفی نے نوری المالکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلمنٹ آج منگل کو نوری المالکی کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دینے کےلئے اجلاس بلائے گي۔ ادھر نوری المالکی نے کہا ہےکہ انہوں نے قومی اتحادی حکومت بنانےکی کوشش کی ہے اور یہ ان کی ترجیح تھی۔ انہوں نے  تمام گروہوں سے حکومت کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کوئي بھی گروہ حکومت سے باہر نہیں رہے گا۔ مالکی نے وزارت دفاع، وزارت قومی سلامتی اور وزارت داخلہ کے لئے کارگزار وزیروں کے نام پیش کئےہیں۔ ان تینوں وزارتوں کےلئے تمام گروہوں سے صلاح و مشورہ کرکے وزیرمعین کیا جائے گا۔ گرچہ نوری مالکی کےپاس کابینہ کے نام پیش کرنے کےلئےمزید ایک ہفتے کی مہلت تھی لیکن انہوں نے مقررہ وقت کے اختتام سے پہلے ہی حکومت تشکیل دینے کو ترجیح دی تاکہ حکومت کے کاموں میں تعطل نہ آجائے۔ عراقی ذرایع ابلاغ نے امید ظاہرکی ہےکہ نوری المالکی کو اعتماد کا ووٹ مل جائے گا اور وہ اپنی حکومت کا کام شروع کرسکیں گے۔ ادھر حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے کہا ہےکہ علی شہرستانی اور ہوشیار زیباری کو بدستور وزارت پٹرولیم اور وزارت خارجہ کے قلم دان سپرد کئےجائيں گے۔ یاد رہے عراقی پارلمنٹ پیر کے دن مالکی کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دینا چاہتی تھی لیکن کردوں کے مطالبات منظور نہ کئےجانے کی بناپر حکومت کا اعلان کرنےمیں ایک دن کی تاخیر ہوئي ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ کردوں نے کہاتھا کہ انہیں اپنے علاقے سے تیل برآمد کرنے کی اجازت دی جائے جسے نوری المالکی نے مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے آزاد ذرایع کا کہنا ہےکہ بیرونی مداخلت جیسے امریکہ کے مداخلت پسندانہ رویے سے نیز بعض گروہوں کی جانب سے اقتدار میں حصہ طلب کرنے کی وجہ سے حکومت سازی میں تاخیر ہوئي ہےاور اس پر عراق کے عوام اور مراجع تقلید اور علماء نے احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button