عراق

آیت الله سیستانی کے قتل کی ناکام کوشش کی خبر جھوٹی تھی

Ayatullah-ali-sistaniنجف اشرف کی پلیس نے حضرت آیت الله سیستانی کے قتل کی خبر کو جھوٹا کہا اور تاکید کی کہ اس شھر میں مراجع کرام کے گھروں کو سخت تحفظی انتظام کے زیر تحت رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بعض سٹرلائیٹ ڈیش چائینل کی طرف سے عراق میں بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے  قتل کی ناکام کوشش کی خبر کو نجف اشرف کی پلیس نے بے بنیاد جانا اور اس جھوٹی خبر کی شدت سے مذمت کی ہے ۔
نجف اشرف کی پلیس کے ترجمان نے اس خبر کی تکذیب کرتے ہوئے کہا : وہ علاقہ جہاں امیرمومنین علی علیہ السلام کا حرم مبارک اور مراجع تقلید کا گھر ہے اس علاقہ میں سخت تحفظی انتظامات کئے گئے ہیں اور کوئی شخص بھی اسلحہ کے ساتھ اس علاقہ میں وارد نہی ہو سکتا ۔
آیت الله سیستانی کے آفس نے اس خبر کو جھوٹا کہتے ہوئے مرجع تقلید آیت الله سیستانی کی صحت اور جسمانی حالات کو بھت بہتر بتایا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بعض سٹرلائیٹ ڈیش چائینل اور نیوز ایجنسیاں نے گذشتہ روز آیت الله سیستانی کے قتل کی سازش کو نجف اشرف کی تحفظی پلیس کے ذریعہ ناکام کرنے کی خبر کو شایع کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button