عراق

عراق:تین بم دھماکے،12افراد ذخمی

bom_iraqعراق کے مرکزی دارلحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر تین بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 12افراد ذخمی ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے میں عام شہریوں اور ایک پولیس افسر سمیت سات افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ذرائع نے دھماکوں کی تفصیلات بتاتے ہہوئے کہاہے کہ ایک بم دھماکہ جو کہ بغداد کے مغربی علاقے میں ہوا ،پولیس کی پیٹرولینگ ٹیم  کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین پولیس اہلکار سمیت دو دیگر شہری ذخمی ہوئے۔
ایک دوسرے بم دھماکے میں جو کہ بغداد کے مرکز میں ایک بس اڈے پر ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق چار افراد جو کہ بس اڈے پر موجود تھے شدید ذخمی ہوئے ہیں تاہم انھیں ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تیسرا بم دھماکہ عراق کے دارلحکومت کے جنوب مشرقی علاقے دیالا میں ہوا جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار شدید ذخمی ہو گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب سے عراقی وزیر اعظم نوری الماکی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے امریکی اور صہیونی ایجنٹوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد واضح نظر آتا ہے کہ حکومت کو کمزور کیا جائے اور عراقی شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کو کمزور کیا جائے۔.

متعلقہ مضامین

Back to top button