عراق

نوری المالکی نئی حکومت کی تشکیل پر مامور

iraq_prime_ministerعراق کے صدر جلال طالبانی نے آج باضابطہ طور پر نوری مالکی کو نئي حکومت کی تشکیل پر مامور کردیا ہے۔ شیعت نیوز کےنمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر کی جانب کابینہ کی تشکیل کی ذمے داری سونپے جانے کے بعد نوری مالکی کے پاس اپنی کابینہ کے نام پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لۓ ایک ماہ تک وقت ہے ۔ پیش گوئي کی جارہی ہے کہ دوبارہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نوری مالکی اپنے چار سالہ منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ قومی اتحاد الائنس اور عراقی پارلیمنٹ کے رکن عباس بیاتی نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات چالیس شقوں  پر مشتمل ہوں گی اور ان میں عراق کی سیکورٹی اور اقتصادی مسائل کو زیادہ اہمیت حاصل ہوگی۔ عباس بیاتی نے مزید کہا کہ اس مرتبہ نوری مالکی کی کابینہ میں اڑتیس وزیر شامل ہوں گے۔ بعض نئي وزارتیں قائم کی جائيں گی جبکہ بعض وزارتوں کے نام تبدیل کردیۓ جائيں گے۔ دریں اثناء پیش گوئي کی جارہی ہے کہ عراق کی سیاسی جماعتیں کل جمعے کے دن سے سرکاری عہدوں کی تقسیم کے جائزے کے کام کا آغاز کردیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button