عراق

عراق میں دہشت گردی، سینکڑوں جاں بحق اور زخمی

car_bomb_iraqعراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں تقریبا دو سو افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایک کار بم دھماکہ بصرہ کے ایک ریستوران کے قریب ہوا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور سو زخمی ہو گئے جب کہ بغداد موصل کربلا اور نجف میں ہونے والے بم دھماکوں میں اسی سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے امریکہ اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button