عراق

عراق میں 11 بم دھماکے، بغداد لرز اٹھا

11-blast-iraqبغداد میں پےدرپے 11 دھماکوں نےعراقی دارالحکومت کوہلاکررکہہ دیا۔
موصولہ رپورٹوں کےمطابق منگل کی شام عراقی وزیراعظم نوری مالکی کےاس اعلان کے بعدکہ عراق کےسیاسی گروہوں کےدرمیان حتمی اتفاق رائے نزدیک ہونےکےساتھ ہی نئی حکومت آئندہ پانچ دنوں میں تشکیل پاجائےگی ، پےدرپےسولہ بم دھماکےہوئے۔
عراقی ذرائع کےاعداد وشمارکےمطابق ان دھماکوں میں کم سےکم چھہتر افراد جاں بحق  اورتین سوبیس زخمی ہوئےہيں زخمیوں کی حالت نازک بتائی  جارہی ہے۔
بغداد کےسیکورٹی اہلکاربریگیڈیئرقاسم الموسوی نےکہاہےکہ اکثربم، گاڑیوں میں نصب تھے اور بغداد کےشیعہ علاقوں میں پھٹےہيں۔
قابل ذکرہےکہ اتوارکی رات بغداد کےایک چرچ پربھی حملہ ہواتھاجس میں پچاس سےزیادہ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئےتھے۔
باخبرذرائع کاخیال ہےکہ،امریکی فوج کےانٹلیجنس افسربعثی عناصرکےباقیات اورتکفیریوں کومنظم کرکےدہشتگردانہ کاروائیاں کرتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button