عراق

بغداد کلیسا پر حملہ۔ آیت اللہ سیستانی کی مذمت

Aytullah_Sistaniعراق کے بزرگ عالم دین اور مرجع آیت اللہ سیستانی نے بغداد کے کلیسا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔
بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آيت اللہ سیستانی نے بغداد میں کلیسا کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے عراق کی سیکوریٹی فورسز کو ہوشیار رہنے اور عراقی عوام کی جان و مال کی پہلے سے زيادہ حفاظت کرنے پر تاکید کی ہے ۔
یاد رہے اتوار کے دن نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے بغداد کے نجات کلیسا میں داخل ہوکر وہاں موجود عیسائي برادری کے افراد کو یرغمال بنالیا تھا اور  سیکوریٹی فورسز کی طرف سے یرغمالیوں کو چھڑانے کی کاروائی میں کم سے کم چھیالیس افراد مارے گئے تھے ۔
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ادھر عراق کی عیسائی برادری نے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مظاہرے کئے ہیں ۔
دوسری طرف عراق کے شہر اربیل میں ہونے والے ان مظاہروں میں مظاہرین نے نجات کلیسا پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات عراق کی عیسائي برادری کو عراق کے دیگر عوام سے جدا نہیں کرسکتے ۔
عراق کی عیسائي برادری نے اسلام اور عیسائیت اور دوسرے قومی اختلافات کو ہوا دینے کی کوششوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button