عراق

عراق میں مزید پانچ افراد جاں بحق،سات ذخمی

Li4vLi4vLi4vaW1hZ2VzL3N0b3JpZXMvaXJhcV9ibGFzdC5qcGcmYW1wO3c9MTYwJmFtcDtoPTE2MCZhbXA7cT05MAعراقی دارالحکومت بغداد میں ایک ہولناک بم دھماکے کے بعد ایک اور دہشت گردی کی کاروائی میں 5افراد جاں بحق جبکہ سات ذخمی ہو گئے ہیں،جبکہ ایک روز قبل ہونےو الے ایک خود کش دھماکے میں 30سے زائد شیعہ افراد شہیدہوئے تھے جبکہسینکڑوں ذخمی ہو گئے تھے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک دہشت گردانہ کاروائی میں ایک عراقی فوجی شہید جبکہ دو ذخمی ہو گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں جو کہ ابو غریب کے علاقے میں انجام دی گئی اس میں مزید دو فوجی جاں بحق اور تین کے ذخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے ایک گاؤں سوس میںایک اور دہشت گردانہ کاروائی میں ایک دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،جبکہ صوبائی دارالحکومت موصل کے شہر نینوا میں ایک بم دھماکے میں تین افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب عراقی سوبے دیالے کے ڈسٹرکٹ مقدادیہ میں گشت پر موجود عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں تین افرادذخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک بم حملے میں دو بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔
ایک اور کاروائی میں بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شہری کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے،واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے عراق میں دہشت گردی کی کاروائیوںمیں شدت آ چکی ہے جس کا مقصد عراق میں نئی حکومت کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے تاکہ عراق کو مزید غیر مستحکم کیا جائے،

متعلقہ مضامین

Back to top button