عراق

نوری المالکی آیندہ کے وزیراعظم

maliki34عراق کے سب سے بڑے اتحاد یعنی قومی اتحاد نے نوری مالکی کو دوبارہ وزارت عظمی کے لئے نامزد کیا ہے ۔ اس طرح عراق میں وزارت عظمی کے نامزد کا مسئلہ حل ہوچکا ہے جس پرسات مہینوں سے بحث جاری تھی۔ شیعہ پارٹیوں نے مہینوں کے مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ نوری المالکی کے وزارت عظمی کے لئے نامزد کئےجانے کی تقریب میں حزب فضلیت اور مجلس اعلی نے شرکت نہيں کی لیکن سیاسی شخصیتوں نے کہا ہےکہ ان پارٹیوں کا شریک نہ ہونا اس فیصلے کا مخالف ہونے کےمعنی میں نہیں ہے بلکہ وہ بھی اس فیصلے کی حامی ہیں۔ دوسری طرف سے عراقی الائنس کے رہنما  ھادی العامری نے بھی کہا ہے کہ مجلس اعلی وزارت عظمی کےنامزد کے تعلق سے قومی اتحاد کے فیصلے کی تابع ہے بالخصوص اس وجہ سے بھی کہ العراقیہ کے بتیس ارکان پارلمنٹ نے بھی نوری المالکی کے وزیراعظم بننے کی حمایت کی ہے اور انہیں پارلمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر کسی طرح کی مشکل پیش نہیں آئے گي۔ عراقی سیاسی پارٹیوں کا وزارت عظمی کے نامزد پر متفق ہونے کا سب سےبڑا ثمرہ یہ ہےکہ عراقی پارٹیاں حساس مرحلوں میں خود اپنے مسائل حل کرسکتی ہیں اور انہیں کسی کی مدد، سرپرستی یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے عراق کی بعض سیاسی پارٹیوں نے سیاسی تعطل کو حل کرنے کےلئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی بات کی تھی لیکن اکثر سیاسی گروہوں نے اس کی مخالفت کی۔ اسکے بعد شیعہ پارٹیوں نے لچک کا مظاہر کرکے مسائل حل کرلئے اور سیاسی خلاء کو ختم کرنے کی راہ ہموار کردی۔ حقیقت یہ ہےکہ سیاسی خلاء نے عراق کو کئي مسائل سے دوچار کردیاتھا جس کے بارےمیں مراجع تقلید اور دینی قیادت نے بھی خبردار کیا تھا۔ اب جبکہ موجودہ وزیراعظم نوری المالکی کو دوبارہ وزارت عظمی کے لئے نامزد کیا گيا ہے یہ مسائل حل ہوتے دکھائي دے رہےہیں اور اب کسی کےپاس حکومت تشکیل نہ دینے کا کوئي بہانہ نہیں رہا ہے۔ نوری المالکی کے سامنے اب صرف ایک مرحلہ رہ گيا ہے وہ وزارتی قلمدانوں کی تقسیم ہے تاہم امید کی جاتی ہےکہ عراقی حکام ہوشیاری سے اس مرحلے کو بھی سرکرلیں گے۔ مختلف گروہوں کو کابینہ میں سمونا عراقی حکام کا اہم ترین کام ہوگا۔ ان امور کے پیش نطر عراقی عوام کو امید ہےکہ انتخابات کو سات ماہ گذرنےکے بعد اب حکومت فوری طور پرکام کرنا شروع کردے گي تاکہ ان کی زندگي کے مسائل کئے جائيں اور سیاسی عمل بھی منطقی راستے پرلگ جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button