عراق

حرم امیرالمؤمنین (ع) میں سیدہ فاطمة الزھرا(س) کے نام سے منصوب صحن کی توسیعی

Haram-imam-aliنجف اشرف میں آستان امیرالمؤمنین کے تعمیراتی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے نے صحن سیدہ فاطمةالزھراء سلام اللہ علیہا کی 56 ہزار میٹر مربع تک توسیعی منصوبے کے لئے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آستان امیرالمؤمنین (ع) کے تعمیراتی شعبے کے سربراہ انجنیئر "مظفر المحبوبة” نے ایک اخباری نشست میں اعلان کیا کہ اس آستان مبارک نے حرم کے اطراف میں بعض ملکیتی اراضی کی خریداری کا کام مکمل کرلیا ہے اور منصوبہ یہ ہے کہ صحن سیدہ فاطمةالزھراء سلام اللہ  علیہا کو 56 ہزار میٹر مربع تک توسیع دی جائے۔
انھوں نے کہا: اس صحن کا نقشہ اب تک 15 بار تبدیل کیا گیا ہے اور حتمی نقشے پر ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ اتفاق حاصل ہوا اور یہی نقشہ حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے عہدیداروں نے بھی منظور کرلیا۔
انھوں نے کہا: نیا صحن پرانے صحن، حرم کے اطراف میں موجودہ سڑکوں اور بعض تجارتی اور رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہوگا اور یہ صحن تعمیری مراحل مکمل ہونے پر زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔
المحبوبہ نے کہا کہ نئے صحن کی تعمیر کے لئے تمام بنیادی اقدامات کرلئے گئے ہیں اور اس وقت ہم منصوبے پر کام کے آغاز کا انتظار کررہے ہیں۔
المحبوبہ جو حرم علوی (ع) کے توسیعی منصوبے کی انچارج بھی ہیں نے کہا: اس منصوبے کی تکمیل کے بعد امیرالمؤمنین علیہ السلام کا حرم شہر کے باہر والی سڑک سے متصل ہوجائے گا اور کربلائے معلی اور جنوبی بصرہ سے آنے والے زائرین ـ جو شمالی راستے سے نجف میں داخل ہوتے ہیں ـ کو حرم تک رسائی کے لئے شہر کے بیچ سے گذرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button