عراق

امامین کاظمین علیہما السلام کے نئے گنبدوں کی تقریب رونمائی

Shrines-Kadhimayn1امام موسی کاظم اور امام محمد تقی الجواد علیہما السلام کے حرمین شریفین پر نئے گنبدوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نئے سنہری گنبدوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے اور نئے گنبدوں کی تقریب رونمائی کل (14 ستمبر 2010) کو منعقد کی گئی۔
امامین کاظمین علیهما السلام کے حرم پر نئی گنبدوں کی تنصیب و رونمائی کی تقریب میں اعلی عراقی حکام بھی شریک تھے۔
حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام محمد تقی الجواد علیہما السلام کے حرم شریف پر نصب شده گنبدوں کی وسعت  334 مربع میٹر ہے اور کاریگروں اور ہنرمندوں نے گنبدوں پر 10261 سنہری اینٹیں نصب کی ہیں جبکہ تین میناروں پر سونے کی 1416 اینٹیں لگائی گئی ہیں۔
امامین کاظمین علیہما السلام کے حرم کی تعمیر نو اور نئے گنبدوں کی تنصیب کا کام ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button