عراق

نجف اشرف:شہادت امام علی علیہ السلام،کروڑوں عاشقان ولایت نجف اشرف پہنچ گئے

22najaf_21ramadanشیعیان حیدر کرار کے پہلے امام اور فاتح خیبر،داماد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی آمد پر دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان ولایت حرم امام علی علیہ السلام (نجف اشرف )میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان ولایت اپنے مولا امام علی علیہ السلام کی شہادت کے غم بھرے  موقع پر عراق کے شہر نجف اشرف پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں پر عاشقان ولایت حرم امام علی علیہ السلام میں مراسم عزاداری انجام دیں گے،واضح رہے کہ دوسری جانب عراق کے کئی شہروںمیں حالات سنگین ہیں اور تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے عزاداران امام علی علیہ السلام پر حملوں کے خدشات بھی موجود ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر سے فرزندان امام علی علیہ السلام بڑی تعداد میں عراق کے شہر نجف اشرف پہنچ چکے ہیں اور سینکڑوں قافلے پیدل چلتے ہوئے حرم امام علی علیہ السلام کی طرف رواں دواں ہیں جہاں وہ پہنچ کر اپنے آقا امام علی علیہ السلام کی شہادت پر نوحہ خوانی و سینہ کرتے ہوئے وقت کے امام آقا امام زمان عج فرجہ شریف کو ہدیہ تعزیت پیش کریں گے۔
دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عراق میں موجود امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں ناصبی اور تکفیری دہشت گردون کی جانب سے دھمکیوں کی موجودگی کے باعث کروڑوں عاشقان ولایت کا نجف اشرف میں روضۃ المبارکہ امیر المومنین علی علیہ السلام پر جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت امام علی علیہ السلام کے عاشق اور ماننے والے اپنی زندگیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عاشقانہ وار اپنی جانوں کا نذرانہ امیر المومنین علیہ السلام پر نچھاور کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button