عراق

روضہ کاظمین کا گنبد پندرہ شعبان تک تیار ہوجائےگا

Imam-Moussa-al-Kadhimرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بارگاہ کا گنبد اگلے مہینے پندرہ شعبان تک تیار ہوجائے گا ۔ مقدس مقامات کی تعمیر نوفاونڈیشن کے سربراہ علی رضا فداکار نے بتایا کہ اس گنبد مبارک کے لئے خراسان رضوی کے عوام نے گيارہ ہزار سونے کی اینٹیں فراہم کی ہیں اور کاظمین کے روضہ اطہرکی تعمیر نو کےلئے تین ملین ڈالر مالی مدد کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کربلا میں ایرانی عوام کی مالی مدد سے ایک سو بیس بیڈ کا اسپتال بنایا جارہاہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس میں سنگ مرمرلگائے جارہےہیں ۔ انہوں نے بتایا یہ پراجیکٹ اس سال مکمل ہوجائيں گے۔ یادرہے اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے مقدس شہروں میں ایک سو ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button