عراق

کاظمین: خودکش حملے،60 شیعہ زائرین شیہد،320ذخمی

Imam-Moussa-al-Kadhim
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع کاظمین میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام (فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کے روضہ اقدس کی طرف جانے والے زائرین امام کے قافلے پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں 60سے زائد زائر ین شہید ہوگئے ہیںجبکہ 320سے زائد ذخمی ہیں۔
شیعت نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بغداد کے شمال میں واقع کاظمین میں کئی خود کش بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجہ میں60 سے زائدزائرین شہید اور320 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ایک بم دھماکہ بغداد کے الاعظمیہ علاقہ میں واقع ایک مسجد کے پاس زائرین امام موسی کاظم علیہ السلام کے قافلہ کے راستہ میں ہوا۔یہ قافلہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کے لئے کاظمین شہر جا رہا تھا۔واضح رہے کہناصبی اور تکفیری دہشت گردوں نے منگل کے دن بھی زائرین کے راستہ میں بم دھماکہ کیا تھا جس میں چھ زائرین شہید اوردرجنوں ذخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گردی کے واقعات کے بعد یکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے امدادی کاروائیاں شروع کردی۔یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران بغداد میں ہونے والا یہ سب سے بڑا خودکش دھماکا تھا۔
یاد رہے کہ کاظمین میں روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے نزدیک ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں اور کود کش حملوں میں سینکڑوں عزاداران امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ذخمی ہیں جبکہ 46سے زائد شیعہ زائرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button