عراق

العراقیہ اتحاد حکومت سازی میں تاخیری حربے استعمال کر رہاہے۔المالکی

malkiعراقی شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکی نواز العراقیہ اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت سازی کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر رہاہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوری المالکی نے کہا کہ میں العراقیہ اتحاد کے دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنا وقت ضائع کر رہے ہو اور ملک میں جمہوری سیاسی عمل کو بھی نقصان پہنچا رہے ہو۔امریکی اورسعودی نواز العراقیہ اتحاد جو مارچ میں ہونے والے عراقی انتخابات میں 325میں سے 91نشستیں حاصل کر سکا ہے ،کو نوری المالکی کے انتخابی اتحاد حکومت قانون الائنس سے صرف دو نشستوںکی برتری حاصل ہے ،عراقی انتخابات ہونے کے باوجود اب تک تاحال کوئی بھی اتحاد حکومت سازی کے لئے مطلوبہ اراکین پارلیمنٹ جمع کرنے میں ناکام رہاہے۔
عراقی آئین کے مطابق جس اتحاد یا سیاسی جماعت نے انتخابی اتحاد میں زیادہ نشستیں کی ہوں گی اسے ہی حکومت سازی کا حق ہے ۔واضھ رہے کہ شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی نے شیعہ جماعتوں کے اتحاد عراقی نیشنل الائنس کے ساتھ حکومت سازی کے لئے اتحاد تشکیل دے دیا ہے اور انھیں اب مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے صرف چار اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے اتحاد نے سیاسی اکثریت ظاہر کر دی ہے اور حکومت بنانا بھی اب انکا ہی حق ہے ۔جبکہ عراقی آمر صدام کے ساتھی العراقیہ اتحاد کے سربراہ ایاد اعلاوی کا مطالبہ ہے کہ ان کے اتحاد نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اس لئے حکومت سازی بھی ان ہی کا حق ہے لیکن تاحال العراقیہ اتحاد مطلوبہ تعداد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button