عراق

سابق عراقی وزیر اعظم ابراھیم جعفری، مقتدی الصدر کے ریفرنڈم میں کامیاب

 

shiite_iraq_newsعراقی شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں کے درمیان عراقی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والا ریفرنڈم سابق عراقی وزیر اعظم ابراھیم جعفری نے جیت لیا ہے۔
واضح رہے کہ مقتدی الصدر کے حامیوں نے عراقی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے گذشتہ جمعہ اور ہفتہ کو ریفرنڈم کرایا تھا جس میں تقریباً 18لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔ریفرنڈم کی پر چیوں میں وزیر اعظم نوری المالکی، جعفر الصدر، ابراھیم جعفری، عادل  عبدالمہدی اور ایاد علاوی کے نام تحریر تھے اور شرکاءِ نے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔
واضح رہے کہ ریفرنڈم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے لیکن اس کا مقصد مقتدی الصدر کے حامیوں کی جانب سے ایک امیدوار کا نام سامنے لانا تھا تاکہ عراقی وزیر اعظم کے انتخاب کا مرحلہ آسان ہو سکے۔
شیعت نیوز کے مطابق، ریفرنڈم میں ابراھیم جعفری نے کل ووٹوں کا 24فیصد حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے قریب ترین امیدوار شہید باقرالصدر کے فرزند جعفر الصدر ہیں کہ جنہوں نے 23فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔جبکہ موجودہ وزیر اعظم نوری المالکی نے 10 فیصد جبکہ انکے حریف ایاد علاوی نے 9فیصد ووٹ حاصل کیئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7مارچ کے انتخابات میں ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ نے 91جبکہ نوری المالکی کے اتحاد حکومت قانون الائینس نے 89نشتیں حاصل کی ہیں۔حکومت سازی کیلے دونو ں بڑے اتحادوں کو دیکر جماعتوں اور سیاسی اتحادوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ حکومت سازی کیلئے درکار 163 ارکان کی حمایت حاصل کر سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button