عراق

بعثیوں کے خلاف کربلا میں مظاہرے, عراق میں دسیوں دہشت گرد گرفتار

shiite_iraq_protest_saddam_loyalits

عراق کے شہر کربلائے معلی کے عوام نے کالعدم بعث پارٹی کے عناصرکی ملک کے سیاسی عمل میں دوبارہ واپسی کے امکان کی مخالفت میں مظاہرے کئے ہیں ۔کربلاکے شہریوں نے آج بعثیوں کے خلاف ہونےوالے اس مظاہرے کے دوران حکومت عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ بعث پارٹی کے عناصرکوانتخابات ميں شرکت کی اجازت نہ دے ۔ عراق میں اپیل کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کہ انتخابات میں جن لوگوں کونا اہل قراردیا گیا ہے ان کی اہلیت پرانتخابات کے بعد غورکیا جائے اورانھیں انتخابات میں شرکت کی اجازت دی جائے،. عراق کے مختلف شہروں کے عوام نے خود

 جوش طریقے سے بعث پارٹی کی باقیات کےتئیں اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کرنے کے لئے مظاہرے کئے ہيں ۔اس سے پہلے عراق کے الیکشن کمیشن نے ایسے پانچ سوامیدواروں کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قراردےدیا تھا جو معدوم ڈکٹیٹر صدام کی بعث پارٹی سے وابستہ ہيں.

 

عراق میں دسیوں دہشت گرد گرفتار

عراق کی سکیورٹی فورسس نے الانبار میں دسیوں دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاہے ۔ ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بعث پارٹی سے ہے ۔ الفرات ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسس نے اس آپریشن میں تیرہ خودکش جیکٹ بھی برآمد کئےہیں۔سکیورٹی فورسس نے صوبہ صلاح الدین میں ایک دہشتگرد گروہ کے سرغنے کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ اس دہشتگرد کےپاس سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیرمادہ برامد

متعلقہ مضامین

Back to top button