عراق

وہابیوں کے دباؤ کے باوجود؛ قطیف میں اربعین کی عزاداری کا بھرپور اہتمام

shiite_imam_hussain_shrine

وہابیوں اور سیکورٹی فورسز کے دباؤ اور دھونس دھمکی کے باوجود سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر قطیف میں عاشقان سیدالشہداء(ع) کی وسیع شرکت کے ساتھ ابعین حسینی کی عزاداری کا بھرپور انداز میں اہتمام کیا گیا۔ شہر قطیف کے شیعیان اہل بیت (ع) نے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ـ سعودی سیکورٹی فورسز اور انتہا پسند وہابیوں کے دباؤ اور دھونس دھمکی کے باوجود ـ اربعین حسینی کی مناسبت سے عزاداری اور سوگواری کا بھرپور

 اہتمام کیا اور عوام نے ان مراسمات میں بھرپور حصہ لیا۔  یہ مراسمات ایسے حال مین منعقد ہوئے جب پورے شہر کو سیاہ بینروں سے سجایا کیا گیا تھا و قطیف کی تمام دکانیں اربعین کی مناسبت سے بند تھیں۔ دوسری طرف سے موصولہ رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکمرانوں کے شدید اقدامات اور بحرین سے سات سو سعودی زائرین کو کربلا جانی سے محروم کرنے کے باوجود قطیف شہر کے عزداران حسینی عراق پہنچے تھے اور کربلائے معلی میں زائرین و عزاداران سید الشہداء علیہ السلام کی خدمت میں مصروف نظر آئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button