عراق

کفریہ فتوی دینے والے علماء شیعه کی توھین کے بجائے غزه کے جنایتكاروں کے خلاف بیانیہ دیں

 

sheikhhussain

حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق نے آیت الله سیستانی کی توهین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: کفریہ فتوی دینے والے علماء شیعه کی توھین کے بجائے غزه کے جنایتكاروں کے خلاف بیانیہ دیں .

حوزه علمیه کویت کے مدیر اورمجمع ملی اسلامی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق نے اپنے پیغام میں عربستان کے وهابی عالم شیخ محمد العریفی کے توسط آیت الله سیستانی کی توھین کی مذمت کرتے ہوئے کہا :  اس طرح کے بیانات اختلاف انگیز ہیں اورافسوس ایسی باتیں اس وقت کہی جارہی ہیں جب دنیاے اسلام کامیابی کی راہ میں ھرروز ایک قدم اگے بڑھ رہی ہے اوردشمن اس کوشش میں ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ ڈال کر انہیں سست کردے کیوں کہ اسی میں اس کی بھلائی ہے کیوں کہ ھمارا اتحاد انہیں نابودی کی ڈگرپرلے ایا ہے. انہوان نے مزید کہا : العریفی بجای یہ کہ غزہ جہان ھمارے بھائی مصیبت اورمظالم برداشت کرہے ہیں ان کے مسائل کا تذکرہ کرے ایک جھوٹے اوربےسری باتوں کے ذریعہ امت مسلمہ کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش میں مشغول ہے اور شیعہ اور اس کے علماء جو دنیاے اسلام کا اساسی رکن ہیں ان کے خلاف باتیں کہتے ہیں اور آیت الله سید علی سیستانی جوشیعہ کے بزرگ مراجع میں سے ہیں جنھوں نے اتحاد اسلامی اور اسلامی حریم کے دفاع میں اساسی نقش اداکیا ہے انہیں مورد تھمت اوربے حرمتی قرار دیتے ہیں. شیخ حسین معتوق نے ان لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپکے اقدامات اتحاد کے سلسلے میں امت مسلمہ کی حرکت کو روک نہی سکتی اپ شیعہ و اهل سنت کے درمیان اتحاد کو توڑنے کی بے جا کوشش نہ کریں . حوزه علمیه کویت کے مدیر نے اخر میں اپنے بیانیہ میں کہا : ھم امت مسلمہ کے مسائل اورمشکلات کے حل اوردنیا سے اسرائیل کی نابودی میں مشغول رہیں گے اور یہ راستہ  امام زمان (عج) کے ظهور تک باقی رہے گا.

.

متعلقہ مضامین

Back to top button