عراق

دنیا بھر سے لاکھوں زائرین نواسہ رسول ص سے اظہار عقیدت اور یوم عاشور منانے کے لیے کربلا پہنچ گئے


karbala8

 

دنیا بھر سے لاکھوں زائرین یوم عاشور منانے کے لیے کربلا پہنچے ہیں،جہاں آج عاشورہ ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔امام حسین ع اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا دن کربلا میں منانے کیلئے یہاں آنے والے کئی کئی میلوں پیدل چل کر پہنچے ہیں۔ عزاداروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جو نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچے ہیں جہاں یزیدی فوج نے امام حسین ع اور انکے 72ساتھیوں کو 61ہجری میں شہید کیا تھا۔یہاں آنیوالے زائرین میں پاکستان،عرب ممالک،ایران اور دوسرے کئی ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ عزاداری کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 46 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور روضہ اقدس جانے والے راستوں پر زائرین کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ایران میں بھی عزادار

 مجالس عزا منعقد کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ یورپ اور امریکا میں بھی جاری ہے۔حضرت امام حسین نے یزید کے ہاتھ پر بیعت سے انکار کر دیا تھا اور اسلام کے لیے انکی اس قربانی کی یاد دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔مختلف مجالس سے خطاب میں علما کا کہنا تھا کہ باطل سے لڑ کر نواسہ رسول نے دین اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین زائرین جاں بحق ہوگئے۔عراق میں عاشورہ محرم کے حوالے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مشرقی بغداد میں زائرین کے لئے لگائے گئے ٹینٹ کے قریب نصب بم کے دھماکے میں تین زائرین جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ یہ زائرین عاشورہ محرم کی مجالس میں شرکت کے لئے کربلا جانے کے خواہش مند تھے۔ یوم عاشور کی مجالس و عزا میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق   80 لاکھ سے زیادہ زائرین  نواسہ رسول ص سے اظہار عقیدت اور یوم عاشور منانے کے لیے کربلا پہنچ گئے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button