ایران

ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل خاک میں مل جائے گا، جنرل امیر علی حاجی

ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل خاک میں مل جائے گا، جنرل امیر علی حاجیشیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے ایرواسپیس ڈویجن کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجي زادے نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل میں ایران پر حملے کی جرات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حکام وقفے وقفے پر ایران کو دھمکی دے چکے ہیں لیکن انہیں یہ بات معلوم ہے کہ ایران پر حملے کی قیمت اور ممکنہ حملے پر ہمارا ردعمل اتنی شدید ہو گا کہ وہ اسرائیل کے لئے مہلک تجربہ ثابت ہوگا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پھر بھی اگر اسرائیل نے ایران پر حملے کی حماقت کی تو ایران اسے منھ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
حاجي زادے نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ صیہونی حکومت کے دل میں ایران پر حملے کا خیال ہو لیکن اس کے مہلک اثرات کی شناخت اور ایران کی جانب سے اس کے منہ توڑ جواب کے پیش نظر وہ اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ اس نے بہت ہی بڑی حماقت کی ۔
اسرائیل، ایران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے کئی بارفوجی حملے کی کھلی دھمکی دے چکا ہے۔ ایران ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور آئی اے ای اے کی رپورٹوں سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس کے خلاف کسی قسم کا حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دے گا۔
حالیہ برسوں میں ایران نے دفاعی شعبے میں بہت پیشرفت کی ہے اور ضروری فوجی آلات اور وسائل کی تعمیر کے شعبے وہ خود کفیل ہو گیا ہے۔
ایران بارہا کہہ چکا ہے کہ اس کی فوجی طاقت کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ اس کا دفاعی اصول دفاعی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button