ایران

عراقی قوم مرجعیت کی حمایت سے مشکلات پر قابو پا لے گی: آیت اللہ جنتی

janati68آیت اللہ احمد جنتی نے تھران میں عراق کے سفیر مجید الشیخ کے ساتھ ملاقات میں عراق کی موجودہ صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بہت جلد عراق میں فتنے کی آگ خاموش اور عراق میں دوبارہ امن و استحکام بحال ہوجائے گا۔ ایران کے آئین کی نگراں کونسل ( شورائے نگہبان) کے سیکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران کے امدادی ادارے، عراق کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ تھران میں عراق کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں عراق کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور کہا کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز ملک میں جاری بحران پر قابو پالیں گی۔ تھران میں عراق کے سفیرنے بغداد حکومت کی بھر پور حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button