ایران

دہشتگردوں نے اگر حرم امام حسین کی طرف نظر اُٹھائی تو ایک اور عاشورہ برپا کردیں گے، قاسم سلیمانی

sulemanالقدس فورس کے سربراہ اور فاتح شام قاسم سلیمانی [حفظہ اللہ] نے عراق میں مقامات مقدسہ اور زیارات کی تخریب کا خام ارادہ رکھنے والے "داعش” کے دہشتگردوں سے مخاطب ہوکے فرمایا ہے.اگر تمہارے قدم، صرف [ایک بار] تمھارے قدم، سید الشہداء[علیہ السلام] کے حرم مطھر تک پہنچے، تو امام خامنہ ای کے حکم اور ان کی اجازت سے ایک بار پھر کربلا میں عاشورا کو برپا کردینگے، اور پھر امام زمانہ [عج] کے سپاہیوں کے ساتھ نمازِ ظھر "جنۃ البقیع” میں پڑہینگے۔

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی جن کو امام خامنہ ای نے "شہیدِ زندہ” کا لقب دیا ہے، امریکا، اسرائیل اور سعودیہ کی بلیک لیسٹ میں سرفہرست ہیں۔ اور امریکن کانگریس تو آفیشلی ان کو مارنے کے ارادے کا کہہ چکا ہے۔ کیونکہ اُن کے اکثر ارادوں پر پانی پھیرنے والے یہی قاسم سلیمانی ہیں۔ اسلامی بیداری میں سب سے اہم رول ادا کرنے والے قاسم سلیمانی کی زحمتوں اور کوششوں کی بدولت، شام میں اپنی ناکامی سے عراق کی طرف بھاگے ہوئے وحشی وہابی درندوں کو اب عراق میں بھی فاش شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خداوند کی درگاہِ عظمت سے دعا ہے کہ اس فرزندِ انقلاب اور پیروِ ولایت کو اسلام اور نظامِ ولایتِ فقیہ کے لیے سلامت اور سربلند رکھے۔

واضح رہے کہ عراق میں سعودیہ عرب،اسرائیلی و امریکی ایماء پر داعش نامی سلفی وہابی جماعت شام میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے دہشتگردی کرتی پھر رہی ہے، اس وہابی جماعت نے اس سے قبل سامرا میں مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشیش کی تھی جیسے سیکورٹی اداروں نے ناکام بنادیا تھا، ابھی یہ جماعت عراق کے مختلف علاقوں پر قابض ہے، اس دہشتگرد جماعت سے نمٹنے کے لئے عراقی صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button