ایران

ایرانی انٹیلیجنس نے دہشت گرد گروہ کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے

iran00اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے مہاباد میں کوملہ دہشت گرد گروہ سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں افراد 31 شہریور 1389 ہجری شمسی میں مسلح افواج کی پریڈ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھے اس دھماکے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے ، انٹیلیجنس نے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اس ہولناک بم دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف اور اقرار کرلیا ہے بیان کے مطابق غیر ملکی تخریبکار عناصر ان دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button