ایران

ترکی کی قوم اور پارلیمنٹ کے نام ڈاکٹر لاریجانی کا پیغام

larajaniاسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام ایک پیغام میں ، اس ملک میں کوئلے کی ایک کان میں رونما ہونے والے حادثے پر تعزیت پیش کی ہے ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "جمیل چیچک” کے نام ایک پیغام میں اس ملک کی حکومت اور قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کان کے حادثے ميں متعدد افراد کے ہلاک ہونے پر تعزیت پیش کی ہے ۔ ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں ہلاک ہونے والے متعدد کان کنوں کے سوگ میں انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کا پرچم، آدھا جھکا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ترکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 245 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس المناک حادثے پر ترکی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حادثے میں 245 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ متعدد کان کن اب تک کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔حادثہ مغربی صوبے منیسا کے قصبے سوما میں منگل کی رات پیش آیا۔ کوئلے کی کان دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگئی۔حکام کاکہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کان میں 787کان کن تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button