ایران

ایران کی نظر میں مشرقی سرحدوں پر سیکیورٹی کی اہمیت

IRAN FLAQپاکستان میں ایران کے سابق سفیر محمد ابراہیم طاہریان نے کہا ہے کہ ایران کی مشرقی سرحدوں پر امن کی برقراری، تہران کی نظر میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ انھوں نے اپنے ایک مضمون میں، جو ایران کے اخبار آرمان میں آج شایع بھی ہوا، لکھا ہے کہ افغانستان میں امن و سلامتی اور اس ملک کی ترقی و پیشرفت، اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے ایک مثبت خصوصیت شمار ہوتی ہے۔ اس مضمون میں آیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں افغانستان و پاکستان میں، کہ جن کی آبادی بیس کروڑ سے کہیں زیادہ ہے، امن و استحکام سے ایران کی مشرقی سرحدوں پر امن کی برقراری میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان میں ایران کے سابق سفیر محمد ابراہیم طاہریان نے افغانستان میں انتخابات کے پرامن انعقاد کو بھی سراہا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ مسئلہ بھی سرحدوں پر امن کی برقراری میں موثر واقع ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ نے چّوالیس فیصد سے زائد، اور اشرف غنی احمد زئی نے ساڑھے اکّتیس فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جن کے درمیان اب انتحابات کے دوسرے دور میں مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button