ایران

عراق، پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

hussain amerایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراقی قوم اور حکومت کو اس ملک میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حسین امیرعبداللہیان نے عراق کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ خود مختارعراق، پیشرفت و ترقی نیز امن واستحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے پارلیمانی انتخابات میں عراق کےمختلف طبقوں کے عوام کی، وسیع پیمانے پرشرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ عراق کے مستقبل میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہيں ہے۔ امیرعبداللہیان نے تہران بغداد تعلقات کو اسٹریٹیجک اور علاقے کے امن واستحکام کے لئے مفید قرار دیا۔ واضح رہے کہ بدھ کو عراق میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تین سو اٹھائیس نشستوں کے لئے نو ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button