ایران

ایران کی پیٹروکیمیکل پیداوار کی برآمدات میں اضافہ

npcایران پیٹروکیمیکل ایمپلائرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد مہدوی نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ احمد مہدوی نے دو ہزار چودہ میں پیٹروکیمیکل صنعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ رواں سال میں چودہ ارب ڈالر کی مصنوعات کی برآمدات ہوگی اور پابندیاں اٹھنے کے بعد اس میں یورپ اور امریکہ کی منڈیوں کا بھی اضافہ ہوجائےگا۔ ایران پیٹروکیمیکل ایمپلائرس ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے گذشتہ برس دس ارب بہتّر کروڑ تیس لاکھ ڈالرکی پیٹروکیمیکل پیداوار کی برآمدات کی۔ احمد مہدوی کے بقول، ایران سالانہ ایک کروڑ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات تیارکرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button