ایران

جوہری مسئلے میں مغرب حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے،ڈاکٹر لاریجانی

larajani12اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب کو چاہیئے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کل رات مینسک میں ایران کے سفارتکاروں سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران جوہری مسئلے میں صحیح سمت قدم اٹھا رہا ہے، کہا کہ مقابل فریق اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ جوہری توانائی سے ایران کو دستبردار کرانے کی کوششوں کا دور اب گذر چکا ہے اسلئے مغرب کو چاہیئے کہ جوہری مسئلے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بیلاروس کے مختلف حکام منجملہ صدر مملکت، وزیراعظم اور سینٹ کے چیئرمین کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت رجحان کے ساتھ انجام پائے۔قابل ذکر ہے ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، بیلاروس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے تناظر میں اس ملک کے حکام کی دعوت پر کل مینسک پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button