ایران

ایران ، سرحدی محافظ کی شہادت کی تردید

hussain al amiriاسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت داخلہ کے سکریٹری حسین علی امیری نے ، جیش العدل سے موسوم دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اغواء کئے گئے ایران کے پانچ سرحدی محافظین ميں سے ایک کو شہید کئے جانے کی تردید کی ہے ۔
حسین علی امیری نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اگرچہ دہشت گرد گروہ جیش العدل کی جانب سے ایک ایرانی جوان کو مارے جانے کی خبریں شائع ہوئی ہیں تاہم اس خـبر کی تصدیق نہيں ہوئی ہے ۔علی امیری نے مزید کہا کہ معتبر رپورٹوں کے مطابق اغواء شدہ پانچوں ایرانی محافظین بخیر ہیں ۔ جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ نے کل ایک بیان میں یہ دعوی کیا ہے کہ اغواء ایرانیوں ميں سے ایک کو شہید کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایران کے پانچ سرحدی محافظین کو فروری 2014 میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور میں دہشت گرد گروہ نے اغوا کرلیا تھا ۔ دہشت گرد گروہ جیش العدل نے ان پانچ ایرانیوں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button