ایران

ایران ، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستی اور تعاون کاخواہاں

hasan rohani5اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہےکہ حکومت ایران کی بنیاد مفاہمت ، دوستی اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون پر استوار ہے۔ ارناکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان کےاپنے دورے میں شہر جاسک کے عوام میں اجتماع میں آج کہا کہ خلیج فارس اور بحیرۂعمان کے علاقے کے تمام ہمسایہ ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران ، اس علاقے کے جنوبی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ جناب روحانی نے ایران کے پڑوسی ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، تمام جنوبی ملکوں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کے ذریعے ، سرمایہ کاری کے لئے آمادہ اور پرامن علاقے کا خواہاں ہے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرنے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ جاسک بندرگاہ ، سرمایہ کاری ميں ترقی و توسیع کے لئے اعلی گنجائشوں کاحامل ہے کہا کہ مستقبل قریب میں ، جاسک ، علاقے میں ایک اہم صنعتی اور اقتصادی علاقے میں تبدیل ہوجائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button