ملت ایران مغربی ملکوں کی توہین کو تحمل نہیں کر سکتی
ہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ احمد جنتی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے 22 بھمن مطابق 11 فروری کو نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے میز پر تمام آپشنز موجود ہونے پر مبنی امریکی حکام کا جواب، ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے جلوسوں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے دیا ہے ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملت ایران مغربی ملکوں کی توہین کو ناقابل تحمل قرار دیتی ہے اور امریکہ کی میزپر موجود آپشنز کا جواب میں ملت ایران کا پیغام، امریکہ مردہ باد کا نعرہ، استقامت و وحدت، فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور دشمنوں کی دھمکیوں سے خوف نہ کھانا ہے ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے انتظامیہ، مقننہ، اور عدلیہ کے نام مزاحمتی معیشت کی پالیسی سے متعلق حکم نامہ جاری کرنے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی پر حکام سنجیدگي سے عمل کریں اور خداداد نعمتوں سے سرشار ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے ایران میں موجود استعدادوں اور صلاحیتوں کو نکھاریں اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کردیں ۔
آیۃ اللہ جنتی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بھی، ایران کی مذاکراتی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمہوری نظام کی ریڈ لائن کو مد نظر قرار دیتےہوئے اپنی طاقت وتوانائي پر بھروسہ کریں اور پوری قوت و توانائی سے مذاکرات ميں شرکت کریں۔
انہوں نے گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک صرف ایٹمی مسائل کے بارے میں بات کریں اور دوسرے مسائل ميں مداخلت نہ کریں ۔
آيۃ اللہ جنتی نے اسی طرح تہران میں منعقدہ اسلامی بین پارلمانی یونین کے اجلاس کے انعقاد کو اہم بتایا اور اسلامی ملکوں کے پارلیمانی سربراہوں سے کہا کہ مسلم عوام ، امریکہ اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ پوری دنیا کے مظلوموں کے حامی ہیں ۔