ایران

پاکستان میں ہونیوالے تمام سانحات میں یورپ کے عوام کی ہمدردیاں مظلوم شیعیان پاکستان کیساتھ ہیں، علامہ سید علی رضوی

alirizviمجلس علمائے شیعہ یورپ کے صدر علامہ سید علی رضا رضوی نے شیعہ علماء کونسل قم المقدسہ کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے اندر صہیونت کی طرف سے اسلام فوبیا پر زیادہ کام ہو رہا ہے اور یہ ایام انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بھی ہیں تو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اس اسلام فوبیائی پر زیادہ شدت آئی ہے لیکن اس کے باوجود انقلاب اسلام کی کامیابی کی برکت سے اسلام بالخصوص تشیع کی طرف بھی رجحان بڑھا ہے، جس طرح محرم کے ایام میں ہمارے پاکستان میں بے دین انسان بھی گناہ ترک کر دیتا ہے، اسی طرح یورپ میں بھی ہے، اہل تشیع کے علاوہ یورپی لوگ بھی محرم کو خاص عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یورپی یہ احساس کرتے ہیں جیسے خود امام حسین علیہ السلام آگئے ہوں، اس سلسلے میں صرف لندن شہر میں کئی عشرے منعقد کئے جاتے ہیں۔
ایام محرم، صفر اور ماہ مبارک رمضان میں خاص اہتمتام کیا جاتا ہے، ان ایام میں علمائے پاکستان اور مجلس علمائے یورپ کا اہم کردار ہے، جہاں مجلس علماء یورپ تبلیغی امور میں فعال ہیں وہاں اجتماعی امور، مومنین کی فلاح و بہبود میں بھی اپنے فرائض انجام دے ر ہے ہیں، مجلس علمائے شیعہ یورپ کے صدر علامہ سیدعلی رضا رضوی نے کہا کہ مجلس علما یورپ کے اراکین اور عوام و خواص بین الاقوامی امور بالاخص پاکستان کے سیاسی اجتماعی امور سے غافل نہیں ہیں، تمام تر سوانحات میں عوام کی بے پناہ ہمدردیاں شیعیان مظلوم پاکستان کے ساتھ رہی ہیں جب ہدف نیک ہو تو لوگ تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button