ایران

سرحدوں کی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایران کا اعلان آمادگی

rehman fazliایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران، ہمسایہ ملکوں منجملہ افغانستان و پاکستان سے ملنے والی مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کے تحفظ میں تعاون کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہے۔ انھوں نے ایران کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظین کو رہا کرانے کیلئے ایرانی حکام کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ رحمانی فضلی نے ایکبار پھر کہا کہ پاکستان، ایران سے ملنے والے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول نہیں رکھتا اور تہران نے پاکستانی حکام سے بارہا کہا ہے کہ ایران، مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کے تحفظ میں مدد و تعاون کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہے۔ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی محافظین کو بھی بارہا یہ پیغام دیا جاچکا ہے کہ اگر افرادی قوت کی کمی ہے یا سرحدوں کی سلامتی، اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے تو ایران، ایک ہمسایہ ملک کی حیثت سے اس سلسلے میں اس کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے حکام کو ایران سے ملنے والی سرحدوں پر سلامتی کے فقدان کا جواب دہ ہونا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button