ایران

ایران کے اسپیکر اور عراق کے سابق نائب صدر کے درمیان ملاقات

iran iraq flaqایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی اصولی پالیسی، عراق ميں قومی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ اور پائیدار امن و استحکام کی حمایت پر استوار ہے ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے عراق کے سابق نائب صدر اور مجلس اعلائے اسلامی عراق کے ایک سینئر عہدیدار عادل عبد المہدی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ علاقے کی موجودہ صورتحال کا تقاضا یہ ہے کہ عراق کے قومی و سیاسی گروہوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد قائم ہو اور اسلامی جمہوریۂ ایران اس سلسلے میں ہراقدام کی حمایت کرتا ہے۔
ڈاکٹرلاریجانی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوۓ، کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے عراق کے ساتھ ہمہ جانبہ اور دوستانہ روابط ميں فروغ اور توسیع کے لئے کسی طرح کی محدودیت نہیں ہے، کہا کہ پارلیمانی تعاون، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا اہم حصہ ہے اور یہ تعلقات مستحکم رہے تو اس کےذریعے سے فریقین کی درمیان تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے میں مدد ملےگي۔ انہوں نے شام کی حساس صورتحال کے بارے میں کہا کہ علاقے میں امن و استحکام صرف علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون سے ہی ممکن ہے۔ عادل عبد المہدی نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کے فروغ پر عراق کے تمام سیاسی گروہ متفق ہیں، کہا کہ پارلیمانی تعاون کا فروغ ممکن ہے دوطرفہ تعلقات کی فضا قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button