ایران

ایرانی حکومت نے نئے سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا

bugedاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے آئین کی شق نمبر باون کے مطابق اپنی حکومت کا پہلا بجٹ بل آج مقررہ وقت پر مجلس شورائے اسلامی میں پیش کردیا۔ صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی گیارہویں حکومت کا پہلا بجٹ بل پیش کرتے ہوئے پارلمینٹ سے اپنے خطاب میں اس بل کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس بل میں عوامی خدمات اور ملکی ترقی سے متعلق حکومت کے منصوبوں کے بارے میں مکمل اطلاعات فراہم کی گئی ہیں اور ملک کے طویل مدت اقتصادی پروگراموں کو مدّ نظر رکھا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف عائد کردہ غیر منصفانہ اور ظالمانہ پابندیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ملک میں کچھ سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور پیداواری شعبوں پر اثر پڑا تاہم انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی ترقی و پیشرفت کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button