ایران

حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کی ذمہ دار صیہونی ریاست ہے، ایرانی وزارت خارجہ

kharjaاسلامی جمہوری ایرن کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ حزب کے کمانڈر حسان اللقیس کے مجرمانہ قتل کی ذمہ داری صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر پر قاتلانہ حملے اور اسکے نتیجے میں ان کی شہادت کے دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مرضیہ افخم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کی گئی جنگوں میں اس شہید نے اس جعلی ریاست کو شکست سے دوچار کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا، اس لئے اس مجرمانہ دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری اس صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران اسلامی مقاومت تنظیم حزب اللہ کے اس سینیئر کمانڈر کی شہادت پر انکے خانوادے اور انکے مبارز ساتھیوں کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button