ایران

عمان کے فرمانروا سلطان قابوس سے ایران کے وزیرخارجہ کی مُلاقات

omanاس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے سلطان قابوس کے دورۂ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تہران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ملکوں اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایک اچھے ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ایران، عمان کو خاصطور سے اہمیت دیتا ہے۔

انھوں نے ایران اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران، مسقط کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کی اور زیادہ توسیع کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں سلطان قابوس نے بھی ایران اور عمان کے خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور اسی طرح دونوں ملکوں کی قوموں کے بندھن قابل افتخار ہیں۔

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی فریقین نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات و تعاون کے مزید فروغ کی ضرورپر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button