صدر: ایرانی عوام کا پروقار راستہ واضح اور روشن ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ حالیہ مزاکرات اور ایران کی فعال سفارتکاری کیوجہ سے عالمی رائے عامہ نیز پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی توجہ ایران کی طرف مبزول ہوئی ہے جس سے ایران کے ایٹمی حقوق کے اثبات کے ساتھ ساتھ ایران کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بہ بات زور دےکر کہی ہے کہ دنیا کے ساتھ تعمیری رابطے،اور اس مختصر مدت میں رھبرانقلاب اسلامی کی حمایت اور اعتماد کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک ایران کی جمہوریت کی تعریف کرنے پر مجبور ہوئےاوراسی طرح ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ بھی رک گیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور دنیا کے درمیان تعلقات اور روابط پر اسرائیل کی برھمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا صیہونی حکومت اس حوالے سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا ایران کے اسلامی تاریخ میں جب بھی ایران عالمی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل کرنے لگتا ہے تو صیہونی داخلی یا خارجی میدان میں تخریبی کاروائی انجام دیتے ہیں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا ہے کہ ایرانی عوام کا پروقار راستہ واضح اور روشن ہے اور رھبرانقلاب اسلامی نے جو اھداف متعین کئے ہیں ان کے حصول کے لئے دلجمعی سے کام کیا جائے گا۔