ایران

مغرب کو ایٹمی معاملے میں ایران کے ساتھ مفاہمت کرنی چاہیئے ڈاکٹر علی اکبرولایتی

akber ali wilaytiعالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہا ہے کہ مغرب کو ایٹمی معاملے میں پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاکر ایران کے ساتھ مفاہمت کرنی چاہیئے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے برسر اقتدار آنے کو مغرب کی صداقت کی کسوٹی قراردیا۔ انہوں نے مغرب کو نصیحت کی کہ وہ اس موقع سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے میں مفاہمت حاصل کرنے کےلئے فا‏ئدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مغرب ہے جسے ایران کے ساتھ مفاہمت کرنی چاہیئے اور ایران ان تمام کوششوں کا جواب دینے کو تیار ہے۔
ڈاکٹر ولایتی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے امکان کےبارے میں کہا کہ جب تک امریکی حکام، دباؤ اور دشمنانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے دوبارہ یورینیم کی افزودگي روکے جانے کو خارج از امکان قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اعتماد سازی کے طور پر اس ضمن میں اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں ایران کو پسپائي پر مجبور نہیں کرسکتیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے شام کی ملت و حکومت کی حمایت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button