ایران

رکن پارلیمنٹ کو مکہ المکرمہ میں زد کوب کئے جانے پر احتجاج

murtaza hussainiایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، مکہ مکرمہ میں ایران کی پارلیمنٹ کے نمایندے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے تاکید کی کہ سعودی عرب میں ایرانی باشندوں کے لئے سیکورٹی نہ ہونے کی بابت سعودی عرب کی حکومت جوابدہ ہو ۔ قشقاوی نے مزید کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن حجتہ الاسلام و المسلمین سید مرتضی حسینی کا خط موصول ہونے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تحقیقات کرے ۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن سید مرتضی حسینی کو گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں صبح کی نماز کے وقت نامعلوم افراد نے زدہ و کوب کیا جس کی بنا پر مرتضی حسینی زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button