ایران

ایران، مصر کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کر رہا ہےعلاءالدین بروجردی

alaodinانہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مصر کے داخلی بحران میں ایران کی جانب سے مداخلت کے متعلق بیان بازی، حیقیقت میں داخلی معاملات کے انتظام میں قاہرہ کی نا اہلی کو دوسروں کے سر مڑھنا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران سمیت تمام ممالک عالمی میعار کے مطابق مصر میں جاری بحران کی تنقید کر رہے ہیں تاہم اسے مداخلت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ بیشتر ماہرین نے مصر میں محمد مرسی کی پالسیوں کی تنقید کی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ مصر میں داخلی جنگ کو روکنا فوج کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مصر کی فوج کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ جو لوگ اس وقت سڑکوں پر نکل کر موجودہ صورتحال اور صدر مرسی کی گرفتاری کے خلاف اختجاج کررہے ہیں وہ بھی مصری عوام کا ہی حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز قاہرہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button