ایران

شیخ شحاتہ کا خون رائيگاں نہیں جائے گا محمدی گلپائگانی

gulbigani1حجۃ الاسلام محمد محمدی گلپائگانی نے تہران میں شہید شیخ شحاتہ کی مجلس ترحیم کے موقع پر کہا کہ شیخ شحاتہ جامعۃ الازھر کے بزرگ اساتذہ میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے مصر میں اھل بیت عصمت و طہارت کے مکتب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ مصر کے اس بزرگ عالم دین کو تکفیریوں نے بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے۔ قابل ذکر ہے مصری شیعہ عالم دین شیخ شحاتہ کی مجلس ترحیم آج اھل بیت ورلڈ اسمبلی اور عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہوئي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button