ایران

مسلمانوں کے درميان فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینا بيروني سازش ہے

abbas1دفتر خارجہ کے ترجمان عباس عراقچي نے اپني ہفتہ وار پريس بريفنگ کے دوران کہا کہ شام اور مختلف ديگر اسلامي ملکوں ميں مسلمانوں کے درميان مذہبي اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینا بيروني سازش ہے اور اس ميں اسرائيل کا ہاتھ پوري طرح نماياں ہے-
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ عالم اسلام تکفيري سوچ کو مسترد کرتے ہوئے مسلمانوں کے درميان پھوٹ ڈالنے کي سازش کو ناکام بنا دے گا-
دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام ميں قومي ڈائيلاگ کو آگے بڑھانے والي کميٹي کے ارکان کے دورہ تہران اور ايراني حکام کے ساتھ ہونے والے ملاقاتوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کميٹي، مسلسل کوششوں کے بعد اب شام ميں ہمہ گير ڈائيلاگ کي جانب آگے بڑھ رہي ہے-
عباس عراقچي نے واضح کيا کہ مذکورہ کميٹي کے ايراني حکام کے ساتھ مذاکرات انتہائي مفيد اور سود مند رہے ہيں-
ايران کےدفتر خارجہ کے ترجمان نے رمضان المبارک کے موقع پر شام ميں ممکنہ جنگ بندي کے بارے ميں کہا کہ عالمي برادري رمضان المبارک کے احترام ميں شام ميں جنگ بندي اور مذاکرت شروع کئے جانے کي خواہاں ہے-
ايران کےنائب وزير خارجہ نے قطر کي صورتحال اور اس ملک کے فرمانروا کي کنارہ کشي کے بارے ميں کہا کہ قطر خليج فارس ميں ايران کا قريب ترين ہمسايہ ہے اور ہمارے لئے اس ملک کا امن و استحکام انتہائي اہميت رکھتا ہے_

متعلقہ مضامین

Back to top button