ایران

لبنان کی استقامت خطے میں استحکام کا مرکز

larajani1ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل اتوار کو تہران میں لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی حکومت اور ملت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور لبنان کی اسلامی استقامت خطے میں امن اور استحکام کا مرکز و محور ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے خطے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہر طرح کے غیر متوقع واقعے کو ممکن قرار دیا اور کہاکہ خطے میں امن و استحکام کا فقدان اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے نقصان میں ہے اورخطے سے باہر کے ممالک کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہۓ کہ وہ خطے کے ممالک پر اخراجات کا بوجھ ڈالیں۔
لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ لبنان کے عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا حامی اور ایک ایسا ملک جانتے ہیں جس نے مختلف مشکلات میں ہمیشہ لبنان کے عوام کی مدد کی ہے۔
۔

متعلقہ مضامین

Back to top button