ایران

صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت صدائے ولایت پر لبیک کہنے کے باعث ہوئی

m alliتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔ خطیب نماز جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں سیاسی کارنامہ انجام دینے کے سلسلے میں ولایت پر ایمان رکھنے والی ملت ایران کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہنے کے باعث انجام دیا گيا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے زور دے کر کہا کہ چودہ جون دو ہزار تیرہ کے سیاسی کارنامے کی وجہ سے ایک بار پھر ملت ایران کو فتح اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو شکست ہوئي ۔
خطیب نماز جمعہ تہران نے ملت ایران کا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل اور بعد میں درخشاں ماضی کا حامل توانا اور مدبر لیڈر قرار دیا ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے ملت ایران منجملہ جوانوں اور کھلاڑیوں کو سنہ دو ہزار چودہ میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں جنوبی کوریا میں ہونے والے میچ میں جنوبی کوریا کے مقابلے میں ایران کی جیت کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے پہلے خطبے میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ امام زمانہ ‏عج کے ظہور کے زمانے میں مظلوموں پر ظالموں کا ظلم اپنے عروج کو پہنچ جائے گا کہا کہ آج بحرین اور شام سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی وجہ سے ناامید نہیں ہونا چاہۓ کیونکہ مظلوموں پر ظالموں کے ظلم میں پیدا شدہ شدت ایک عظیم کامیابی کے نزدیک ہونے کی علامت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button