ایران

جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ، ابھی نہیں

abbas iraqchiاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی جنیوا دو کانفرنس کا ایجنڈا ، تاریخ اور پروگرام واضح ہونے کے بعد اس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی آج ارنا کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ جب نامہ نگار نے ان سے کہا کہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کی طرح روسی وزیر خارجہ سر‏گئی لاوروف نے بھی جنیوا دو بین الاقوامی کانفرنس میں ملت ایران کے منتخب صدر حسن روحانی کی شرکت کا مطالبہ کیا ہے تو سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس طرح کے خیالات اور اظہار رائے کا احترام کرتا ہے لیکن جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ اس کانفرنس کا پروگرام، تاریخ اور ایجنڈا واضح ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کے بارے میں ابھی تک ایران کو باضابطہ دعوت نہیں دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شام سے متعلق جنیوا دو بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں کی جانے والی مشاورتوں کے باوجود ابھی تک اس کانفرنس کا پروگرام ، تاریخ اور ایجنڈا واضح نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button