ایران

ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کی نواز شریف کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

nijad nawazایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ایرانی پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ جمعرات کو ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ایرانی پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ایران کی مجلس شوریٰ/پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے الگ پیغام میں وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی انتخابات میں کامیابی محمد نواز شریف اور ان کی جماعت پر پاکستان کے عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان پیغامات میں پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد پیش کی گئي ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ نون کی کامیابی کو اس ملک میں جمہوریت کی علامت قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے زمانے میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں مزید توسیع آئے گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے پیغام میں آيا ہے کہ مسلم لیگ نون کو اقتدار کی پرامن منتقلی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستانی عوام کو میاں نواز شریف اور ان کی جماعت پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button