ایران

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، احمدی نژاد محفوظ رہے

hayleاسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو شمالی ایران میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، صدر محفوظ رہے۔ صدر محمود احمدی نژاد دیگر اعلٰی افسران کے ساتھ البرز کے پہاڑی سلسلے میں ملک کی سب سے بڑی ٹونل اور سڑک کے چند منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ البرز پہاڑی سلسلے پر اسے لینڈ کیا۔ واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، صدر محمود احمدی نژاد کو بذریعہ سڑک واپس تہران روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button